پاکستانEntertainmentinternationlبزنس
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی تیزی کا رجحان غالب ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 717 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 105276 پوائنٹس کی نئی بلند سطح تک پہنچ گیا۔
بعد ازاں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان بازار حصص میں جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 897 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 105456 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔