پاکستان
پی آئی اے نے بیجنگ کے لیے کرایے میں 30 فیصد کمی کردی
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پاکستانی اور چینی مسافروں کی سہولت کے لیے بیجنگ کے لیے فضائی سفر کے کرایہ میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے طلبا اور کاروباری افراد کے کئی بار کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایوں میں کمی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو گزشہ سال 88ارب روپے کا خسارہ ہوا
انھوں نے کہا بیجنگ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد طلبا اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد چین کا رخ کر رہی ہے۔