پاکستان

ایرانی صدر کا ٹرمپ کو جواب: جوہری حقوق چھیننے کا کوئی جواز نہیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں ٹرمپ نے ایران کو جوہری حقوق سے محروم کرنے کی بات کی تھی۔ صدر پزشکیان نے کہا کہ ٹرمپ کے پاس ایران کو اس کے ایٹمی حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز نہیں اور ایران کا بنیادی موقف خطے میں امن و استحکام کا تحفظ ہے۔

تہران (19 اپریل 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے ایران کو اس کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کی بات کی تھی۔ صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کو اس کے ایٹمی حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر پزشکیان نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران جنگ کے دائرے کو وسعت دینے کا خواہش مند نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تہران کا بنیادی اور مستقل موقف ہمیشہ سے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا تحفظ رہا ہے۔

امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے سوال اٹھایا کہ صدر ٹرمپ ہوتے کون ہیں جو کسی قوم کو اس کے جوہری حقوق سے محروم رکھیں؟ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ آخر کس جرم کی پاداش میں ایران کو جوہری حقوق کے استعمال سے روکا جا رہا ہے۔ ایرانی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کو حل کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button