پاکستان

نادرا رجسٹریشن سینٹر لیاقت آباد دوبارہ فعال ہوا

کراچی کے لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر نے اپنی خدمات کو بہتر بنایا ہے۔ کاؤنٹرز کی تعداد چھ تک بڑھائی گئی اور ایئر کنڈیشنڈ انتظار گاہ کے ساتھ بزرگ شہریوں کے لیے سہولتیں فراہم کی گئیں۔

کراچی کے لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کی توسیع اور مرمت کا کام مکمل ہو کر اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق، مرکز میں وینڈو کاؤنٹرز کی تعداد چار سے بڑھ کر چھ کر دی گئی ہے اور پاک آئی ڈی، جانشینی سرٹیفکیٹ اور بزرگ شہریوں کے لیے الگ الگ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ انتظار گاہ میں ایئر کنڈیشنڈ ماحول فراہم کیا گیا ہے اور 80 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ، خصوصی افراد اور بزرگ شہریوں کے لیے وہیل چیئر کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ یہ بہتریاں لیاقت آباد، گلشن اقبال، ایف سی کالونی، ناظم آباد اور گولیمار کے تقریباً 15 لاکھ شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button