ایشیاکپ انگلینڈ میں کروانا ہے تو ’’یورو ایشیاکپ‘‘ نام دے دیں، سابق کپتان
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے ایشیاکپ کیلئے نیوٹرل وینیو پر انگلینڈ کی سرزمین کے انتخاب پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران سابق کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ ایشیاکپ کے انعقاد کا مقصد ایشیا کی ٹیموں کے درمیان میچز یا انکے گراؤنڈز کو آباد کرنا ہے نہ کہ انگلینڈ یا اور کہیں! اگر ایسا کرنا ہے انگلش ٹیم سمیت دو تین ٹیمیں شامل کردیں اس طرح اسے یورو ایشیاکپ کا نام دے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تو اُسے کسی نیوٹرل وینیو پر کروانے کا کوئی معنیٰ نہیں رکھتا۔ دونوں ایشیائی کرکٹنگ گورننگ باڈیز کے درمیان دشمنی سے ہر کوئی واقف ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستان کو سری لنکا، بنگلہ دیش نے گرین سگنل دیدیا
سابق کرکٹر نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے بھارتی میڈیا کو دیئے جانے والے انٹرویوز کے حوالے سے کہا کہ یہ قدم نہایتی اہم تھا، انہیں معلوم ہے کس پلیٹ فارم کو استعمال کرکے اپنی آواز پہنچائی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ میزبان پاکستان نے نیوٹرل وینیو کیلئے ’’انگلینڈ‘‘ کا نام تجویز کردیا
گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ ایشیاکپ کا انعقاد انگلینڈ میں بھی ہوسکتا ہے، ہم چونکہ اس ٹورنامنٹ کے میزبان ہیں، اس لیے متبادل کے طور پر کسی بھی وینیو کا انتخاب کرسکتے ہیں۔vvvvv