پاکستان

چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم متعارف

پاکستان کی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم متعارف کرائی، جس میں سالانہ 20 کروڑ روپے تک کے کاروبار والے دکاندار ایک فیصد فکس ٹیکس ادا کریں گے۔ اس کے ساتھ ایف بی آر پلیٹ بھی جاری ہوگی۔

پاکستان کی حکومت نے آج چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے تک کا کاروبار کرنے والا دکاندار ایک فیصد فکس ٹیکس ادا کرے گا، اور اس کے عوض اسے ایف بی آر پلیٹ ملے گی جس پر لکھا ہوگا کہ وہ فرض شناس ٹیکس پیئر ہے۔ وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا کہ یہ قدم معاشی ترقی کو برقرار رکھنے اور قومی آمدنی کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔ ای آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکس نظام میں بہتری لانے کا منصوبہ اگلے ہفتے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ لاہور کی تاجر برادری نے اس اسکیم کو خوش آئند قرار دیا، جبکہ صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود نے کہا کہ یہ دیرینہ مطالبہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button