پاکستان

آزاد کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند

حکومت آزاد کشمیر نے 9 جون کو عوامی احتجاج کی وجہ سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔ 12 جون تک یہ خدمات دستیاب نہیں ہوں گی اور سیاحوں کو 20 جون تک سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

اسلام آباد (06 جون 2026) – آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاج کی کال پر حکومت نے آج سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔ حکومتی حکام نے 12 جون تک سروسز بند رکھنے کا احکام جاری کیا اور سیاحت اور دیگر مقاصد کے لیے آنے والے افراد کو 20 جون تک آزاد کشمیر کے سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ اسلام آباد پولیس کے 1500 سے زائد افسران و اہلکاروں پر مشتمل فورس آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button