پاکستان

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک دن میں 12,489 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر پہنچ گئی۔ یہ کمی عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے باعث ہوئی۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک دن میں ریکارڈ کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آگئی۔ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے خریداروں کے لیے بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی، جہاں دونوں قیمتوں میں ایک ہی دن میں بھاری کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 12,489 روپے کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11,240 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 10,181 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 443 روپے پر آ گئی۔ صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی مانگ میں تبدیلی کے باعث ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button