پیپلز پارٹی ہر جگہ بھٹو کا نام استعمال کر رہی ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماسردار صدیق احمد پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کو مسترد کردیں گے اور ان چوروں اور لٹیروں کاملک کے باقی صوبوں کی طرح سندھ سے بھی خاتمہ ہوگا۔
عنقریب وہ وقت بھی آئے گا جب پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کوئی کراچی تو کیا لاڑکانہ اور گڑھی خدابخش سے بھی ووٹ نہیں دیگا۔
پیپلز پارٹی ہر جگہ بھٹو کا نام استعمال کر رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی کے بھٹو کارڈ چلانے کا وقت بھی اب ختم ہوا چاہتا ہے زرداری مافیا نے جتنا بھٹو کارڈ استعمال کرنا تھا کر لیا اب مزید پیپلز پارٹی والے سندھ کی عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے جس طرح ان چوروں اور لٹیروں کی کرپشن پوری قوم کے سامنے بے نقاب کی اس کے بعد ان کا عوام میں جانا مشکل ہوگیا ہے یہ لوگ عوام میں جانے سے ڈرتے ہیں ۔
پیپلز پارٹی لاڑکانہ کی گلیوں اور گوٹھوں کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ۔