پاکستان

سندھ میں 51 ڈگری کا شدید گرمی کا الرٹ

پی ڈی ایم اے سندھ نے 12 جون تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا۔ درجہ حرارت 48 سے 51 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، جس سے صحت کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے آج شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا، جس کے مطابق 12 جون تک صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔ سکھر، شکارپور، لاڑکانہ اور جیکب آباد سمیت کئی میدانی اضلاع میں پارہ 48 سے 51 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ حیدرآباد، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور جامشورو میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔ اس شدید گرمی کے دوران گرد آلود ہوائیں اور دھول کے طوفان چلنے کا امکان بھی بڑھ گیا ہے، جس سے عوام کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button