پاکستان

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 4،52،233 روپے

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ 4,52,233 روپے پر پہنچ گئی۔ چاندی کی قیمت بھی سستے ہوئے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی تولہ 4،52،233 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی واضح ہو گئے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس سے خریداروں کو کچھ حد تک ریلیف ملا ہے۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 3,094 روپے کی بڑی کمی کے بعد 4,52,233 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,785 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 3,86,987 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کی واضح کمی کے ساتھ 4,297 ڈالر پر آ گئی۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے گاہکوں کے لیے بھی قیمت کم ہوئی، فی تولہ چاندی 94 روپے سستی ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button