بین الاقوامی

یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کیلیے بھارتی ایجنسی کا دہلی ہائیکورٹ سے رجوع

نئی دہلی: بھارتی ایجنسی نے کشمیری رہنما  یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین یاسین ملک کیخلاف  بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی نئی دہلی ہائی کورٹ میں دائردرخواست پر سماعت 29 مئی کو ہوگی۔ عدالت کا 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

یاسین ملک کو نئی دلی کی ایک عدالت نے گزشتہ سال ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ یاسین ملک نے دہلی کی عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں بھارتی عدلیہ پر عتماد نہیں ہے اس لیے  وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کادفاع نہیں کر یں گے۔

 

کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے یاسین ملک کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button