پاکستان
اسلامی نظریاتی کونسل نے میڈیا اور اے آئی پر قراردادیں منظور کیں

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں میڈیا اور مصنوعی ذہانت پر اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔ اس میں توہین آمیز مواد کی پیشگی جانچ، پیشگی ریویو نظام اور خودکشی کی سزا سے متعلق قانون سازی پر زور دیا گیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے استعمال پر اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں پیغمبر اور مقدس شخصیات کی توہین آمیز عکاسی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے، اشاعت سے پہلے حساس مواد کی لازمی جانچ کے لیے پری پبلیکیشن ریویو نظام قائم کرنے کی سفارش کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خودکشی کی سزا سے متعلق قانون سازی پر زور دیا گیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ازدواجی تنازعات سے متعلق فیصلے کو بھی اسلامی احکام سے ہم آہنگ قرار دیا گیا۔




