کھیل وکھلاڑی

جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

صلالہ: جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

عمان کے شہر صلالہ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں مد مقابل تھیں، جس میں قومی جونیئر ٹیم نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

علاوہ ازیں پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

 

پاکستان کی جانب سے پہلا گول 23ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے ارباز احمد نے کیا۔ پھر عبد الوہاب نے 30ویں اور 39یں منٹ میں لگاتار دو گول اسکور کیے۔

پاکستان یکم جون کو ملائشیا سے سیمی فائنل میچ کھیلے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کوریا اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا  جونیئر ورلڈکپ کا میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرچکا ہے، باقی تینوں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھی ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرلیں گی۔ جونیئر ورلڈکپ کا فائنل 27 دسمبر کو کوالالمپور میں ہوگا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button