پاکستان
سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کا جے یو آئی کے کنونشن میں استعمال
کوئٹہ: جمیعت علما اسلام کے کوئٹہ میں ہونے والے ورکز کنونشن میں سیلاب متاثرین کو ملنے والے خیموں کا بطور قالین استعمال کیا گیا۔
جے یو آئی کی جانب سے کوئٹہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔
اس کنونشن میں متاثرین کے لیے عالمی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خیموں کو بطور قالین استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب جے یو آئی اور گراؤنڈ انتظامیہ نے خیموں کے استعمال پر ایک دوسرے پر الزام عائد کیا ہے۔
جے یو آئی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ ٹینٹ اور پنڈال سجانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے، یہ سارا انتظام مقامی انتظامیہ نے کیا ہے۔
دوسری جانب گراؤنڈ انتظامیہ نے کہا کہ ٹینٹ بچھانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔