پاکستان
شکارپور پولیس نے اغوا ڈرامہ بے نقاب کیا

شکارپور پولیس نے ایک جھوٹے اغوا کے ڈرامے کو بے نقاب کر کے ملزمان، جلال الدین جعفری اور اس کے بیٹوں کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی محمد کلیم نے فوری کارروائی کا احکامات جاری کیے۔
شکارپور پولیس نے ایک جھوٹے اغوا کے ڈرامے کو بے نقاب کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ سوشل میڈیا پر گردش ہوتی ویڈیو میں ملزم جلال الدین جعفری نے الزام عائد کیا کہ شہزادو جعفری نے اس کے دو بیٹوں محمد علی اور ساجد حسین کو گاؤں میں واقع زرعی زمین سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا ہے۔ ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گڑھی یاسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری اور مبینہ مغویوں کی بازیابی کے لیے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک جھوٹا اغوا ڈرامہ تھا اور گرفتار شدہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔




