پاکستان
بجٹ 2026 میں امپورٹڈ میک اپ اور فیشن اشیاء پر ڈیوٹی میں کمی

بجٹ 2026 میں حکومت نے امپورٹڈ میک اپ اور فیشن اشیاء پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے تحت ڈیوٹی میں 2 سے 5٪ تک کمی ممکن ہے۔
اسلام آباد: آئندہ مالیاتی بجٹ 2026 میں حکومت نے امپورٹڈ میک اپ، لپ اسٹک، پرفیومز اور برانڈڈ کپڑوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، جولائی 2024 کے نوٹیفکیشن 929 کے تحت عائد ٹیکسز پر ریلیف دیتے ہوئے مختلف امپورٹڈ اشیاء پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔ یہ اقدام بیوٹی اور فیشن انڈسٹری کے لیے بڑی خوشخبری سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے صارفین کو سستی اشیاء ملنے کا امکان بڑھے گا۔




