پاکستان
کیلے کے پتے: صحت کے حیرت انگیز فائدے

کیلے کے پتے میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات صحت کے لیے مفید ہیں۔ یہ روایتی طریقہ نہ صرف غذائیت بڑھاتا ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔
کیلے کے پتے پر کھانا رکھ کر کھانا روایتی اور سائنسی دونوں لحاظ سے انتہائی مفید ہے۔ یہ صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق کیلے کے پتوں میں قدرتی طور پر پولی فینولز پائے جاتے ہیں جو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہیں، یہ جسم میں موجود فری ریڈیکلز کے اثرات کو کم کرکے مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ تحقیقی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ کیلے کے پتوں میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی موجود ہیں، جو کھانے میں موجود بعض نقصان دہ جراثیم کی افزائش کو روکنے میں معاون ہیں، جس سے بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔




