شوبز

عید قربان پر پاکستانی فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ ریلیز کیلئے تیار

لاہور: پاکستانی فلمی صنعت کے تین نامور ڈائریکٹروں کی نئی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ عید الاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ فلم میں موجود تین کہانیوں کے نام اور اداکار منظر عام پر آگئے ہیں۔

’تیری میری کہانیاں‘ ایک فیچر فلم ہے جس میں مختلف اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ تین مختلف مختصر کہانیوں کو یکجا کرکے ایک فلم میں پیش کیا گیا ہے اور یہ فلم اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس میں کسی ایک پلاٹ پر انحصارکی بجائے متعدد کہانیوں پر مشتمل انتھالوجی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ فلم کا دورانیہ 120 منٹ ہے اور اس میں چار گانے بھی شامل ہیں۔

اس انتھالوجی میں پہلی شارٹ فلم ”جن محل“ میں شادی شدہ جوڑی حرا اورمانی کو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دکھایا گیا ہے۔ یہ ایک ہارر کامیڈی ہے جس میں ایک ایک خاندان کے ساتھ پیش آنے والی حیران کن واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس کہانی کے رائٹرباسط نقوی اور علی عباس نقوی ہیں جبکہ ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے۔

 

دوسری کہانی میں مہوش حیات اور وہاج علی پہلی باراسکرین پر مدمقابل ہیں۔ یہ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جس کانام ”ایک سو تئیسواں“ رکھا گیا ہے۔ اس کہانی کے خالق خلیل الرحمن قمر جبکہ ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔

تیسری شارٹ فلم کا نام ”پسوڑی“ ہے۔ اس فلم میں شہریار منور اور رمشا خان لیڈ پیئر میں نظر آئیں گے۔ یہ ایک کامیڈی ڈرامہ ہے اور اس فلم کی پروڈیوسر اور ہدایت کارہ مرینہ خان ہیں جبکہ رائٹر واسع چوہدری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button