پاکستان

کراچی میں منکی پکسی کا 11واں کیس رپورٹ

کراچی کے لانڈھی میں 35 سالہ مریض میں منکی پکسی کی تصدیق ہوئی، مجموعی کیسز 11 تک پہنچے۔ مریض کو سندھ انفیکشن ڈیزز اسپتال نیپا کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

کراچی کے لانڈھی علاقے میں 35 سالہ مریض میں منکی پکسی کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا، جس سے مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق، مریض کا کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھا، اور اس کا پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پکسی کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ شخص کو سندھ انفیکشن ڈیزز اسپتال نیپا کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ گزشتہ روز نیپا اسپتال میں مریض آیا تھا۔ سندھ انفیکشن ڈیزز اسپتال نیپا میں اب تک 8 ایم پکسی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی میں اس سال مجموعی طور پر 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button