پاکستان

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔

چشمہ 5 نیوکلیئر پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے باوجود معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔ چین ایسے وقت میں ہماری مدد اور ریسکیو کے لیے آگے آیا۔ پاکستان کو چین کے علاوہ دیگر دوست ممالک کا بھی تعاون حاصل رہا ہے لیکن خاص طور پر اس موقع پر چین کی جانب سے مالی مدد انتہائی اہم ہے جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کیلئے تمام شرائط پوری کردی ہیں تاہم  معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔ مگر چین کے ساتھ سعودی عرب اور قطر تاحال پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے  کی بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورِحکومت میں رکھی گئی تھی۔ پچھلی حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈال دیا تھا۔ پاکستان کی نئی فوجی قیادت کا  شکرگزارہوں کہ اس منصوبے میں گہری دلچپسی لی۔  یہ منصوبہ سول اور ملٹری لیڈرشپ کے ون پیج پر ہونےکا نتیجہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button