پاکستان
بجلی کے بلوں میں نیا سادہ فارمٹ متعارف

پاکستان میں بجلی کے بلوں کا نیا سادہ فارمٹ جاری کیا گیا۔ اس کا مقصد شفافیت لانا اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ ڈسکوز نے وزارت توانائی کی ہدایت پر یہ تبدیلی اپنائی۔
پاکستان میں بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی کی گئی اور ایک نیا سادہ اور آسان فارمٹ متعارف کروایا گیا۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو بل سمجھنے میں آسانی فراہم کرنا اور طویل المدتی شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے وزارتِ توانائی کی خصوصی ہدایت پر یہ نیا ڈیزائن جاری کیا، جس میں سادگی، شفافیت اور صارفین کی سہولت کو بنیادی طور پر مدنظر رکھا گیا۔ اس نئے فارمٹ کے تحت بل میں تمام ضروری معلومات واضح اور مختصر انداز میں پیش کی گئی ہیں، جس سے عام شہری کے لیے اپنے بل کو سمجھنا اور ادائیگی کا عمل آسان ہو گیا ہے۔




