پاکستان
چلاس میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب: شدید تباہی

چلاس کی وادی میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ درجنوں گھروں اور باغات کو نقصان پہنچا، سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
چلاس کی وادی، جو دیامر ضلع کے بالائی اور دور افتادہ علاقوں میں واقع ہے، کلاؤڈ برسٹ کے بعد شدید سیلاب کا شکار ہوئی۔ سیلابی ریلوں نے درختوں، لکڑیوں اور ملبے کو بہا لیا، جس سے درجنوں گھروں، کھڑی فصلوں، باغات اور رابطہ سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں، لیکن سیلاب کی شدت نے رہائشیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔




