پاکستان

کراچی میں ہلکی بوندا باندی کی توقع

کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ آج صبح اور رات کے اوقات میں شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ممکن ہے۔

کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ نے صبح کے وقت کراچی کے شہریوں کو خوشخبری دی کہ آج صبح اور رات کے اوقات میں شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور دن کے مختلف اوقات میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ موجودہ وقت میں جنوب مغربی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button