صعنت و تجارت

انٹر بینک میں ڈالر اضافے کے بعد 225روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر18پیسے اضافے کے بعد  225روپے کا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا ہو گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 18پیسہ کے اضافے سے224.94روپے سے بڑھکر225.12روپے کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم اوپن مارکیٹ میں 5پیسے کی کمی سے ڈالرکی قیمت فروخت 233.90روپے سے گھٹ کر233.85روپے پر آ گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت فروخت257روپے پر برقرار رہی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت296روپے سے کم ہو کر295روپے پر آ گئی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button