پاکستان

پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمت راتوں رات دگنی، خریداروں کی لائنیں

پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمت راتوں رات دگنی ہوئی۔ خریداروں کی شدید مانگ کے سبب مارکیٹ میں لائنیں لگ گئیں۔

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت راتوں رات دگنی ہوگئی، جس کے بعد مستقبل میں قیمت مزید بڑھنے کی امید میں خریداروں کی لائنیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان 60 روزہ ممکنہ امن معاہدے کی خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستانی خریداروں میں ایرانی کرنسی کی مانگ میں اچانک شدید تیزی آئی۔ اس کے نتیجے میں ریال کی قیمت 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایران کے بہتر ہوتے معاشی منظر نامے کے باعث پاکستانی خریداروں، خصوصاً مڈل کلاس میں ایرانی کرنسی خریدنے کی دوڑ لگ گئی ہے، جو مستقبل میں اس کی قیمت مزید بڑھنے کی امید کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button