پاکستان

پاکستان–ایران نے زرعی تجارت میں تیزی پر اتفاق کیا

پاکستان اور ایران نے زرعی تجارت میں تیزی اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے وزیروں نے زراعت، لائیو اسٹاک اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کیں۔

پاکستان اور ایران نے زرعی تجارت میں تیزی اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایران کے وزیر جہاد زراعت غلام رضا نوری قزلجہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زراعت، لائیو اسٹاک، غذائی تحفظ، زرعی تحقیق اور تجارتی سہولت کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔ دونوں فریقین نے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی راہوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button