پاکستان
پنجاب ریونیو نے ٹیکس عدم ادائیگی پر شادی ہالز اور بلڈرز کے دفاتر ضبط کیے

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر درجنوں شادی ہالز اور 15 بلڈرز کے دفاتر ضبط کر کے سیل کر دیے۔ کارروائی لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا اور ملتان ڈویژنز میں کی گئی۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبے بھر میں ٹیکس کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں شادی ہالز، مارکاز اور 15 بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے دفاتر ضبط کر کے سیل کر دیے۔ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا اور ملتان ڈویژنز میں یہ کارروائیاں کی گئیں۔ لاہور انفورسمنٹ ٹیموں نے متعدد ریسٹورنٹس کی آمدنی کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا اور 25 کو نوٹسز جاری کیے۔ ترجمان نے بتایا کہ چھان بین کے دوران ریسٹورنٹس کے سیل ریکارڈ اور ٹیکس ادائیگی میں تضاد پر ریکارڈ ضبطی کی گئی۔




