تارکین وطن
امپورٹڈ ٹولہ جو مرضی کر لے شکست ان کا مقدر ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) شکیل گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ یہ اطلاعات ہیں مسلم لیگ (ن) نے ہائیکورٹ کو فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اب ہمت کر کے الیکشن کمیشن سے بھی کہہ ڈالیںوہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے ۔
امپورٹڈ ٹولہ جو مرضی کر لے شکست ان کا مقدر ہے اور انہوںنے اب اس کے ساتھ ہی زندگی بسر کرنی ہے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے وفادار اور شفاف کردار کے حامل امیدوار میدان میں آئیں گے اور ان شا اللہ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے۔