شوبز

شاہ رخ خان کی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر جاری کردی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کے سوشل میڈٰیا پرجاری کی گئی تصویر میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامے مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

آئی سی سی نے شاہ رخ خان کی  تصویر کے ساتھ  کنگ خان کا کیپشن دیا جس میں ہیش ٹیگ سی ڈبلیو سی 23 ٹرافی بھی استعمال کیا گیا ہے۔ تصویر کے ساتھ یہ تقریبا آ پہنچا ہے کا پیغام بھی درج ہے۔ شاہ رخ خان کے مداحوں نے ٹرافی کے ساتھ تصویر کو بڑا تحفہ قرار دیا۔

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ  رواں سال 5 اکتوبر سے لے کر 19 نومبر کو بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button