یورپ میں شدید گرمی سے اموات 264، اسپین میں 212

یورپ کے کئی ممالک میں جاری شدید گرمی نے اموات کی تعداد 264 تک پہنچا دی۔ اسپین میں چار دن میں 212 افراد جان سے گئے، جبکہ فرانس اور برطانیہ میں بھی گرمی کے باعث اموات اور ایٹمی ری ایکٹر کے بند ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
یورپ کے متعدد ممالک میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث اموات کی تعداد 264 تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسپین میں چار دن کے دوران 212 افراد جان سے گئے، جب کہ فرانس میں 52 افراد، جن میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل تھا، گرمی سے متاثر ہو کر جاں بحق ہو گئے۔ پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران دل کے دورے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی، شدید گرمی کے باعث برطانیہ میں دو ایٹمی ری ایکٹر عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ پانی زیادہ پییں، باہر نکلنے سے گریز کریں اور گرمی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔




