تارکین وطن

پاکستان شعبہ زراعت میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)چوہدری عمر فاروق سینئر راہنما پاکستان مسلم-لیگ ن مسکرون بیلجیم. نے کہا کہ پاکستان شعبہ زراعت میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے،

جی سی سی ممالک خوراک اور زراعت سے متعلق سالانہ 40ارب ڈالرز کی امپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام اسی مقصد کے لئے کیا گیا ہے،

جی سی سی ممالک کو اس کونسل کے ذریعے شعبہ زراعت میں سرمایہ کاری پر راغب کرنا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ آنے والے چار پانچ سال میں مزید 40ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی امید ہے،

اس اقدام سے 40 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی، گرین پاکستان کا مقصد معیشت کی بہتری کے لئے شعبہ زراعت کو خاص اہمیت دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ زراعت اور غذائی تحفظ سے متعلق سیمینار معمول کی سرگرمی نہیں تھا، پائیدار معیشت کے لئے ہمیں مستقبل میں قرض کے دلدل سے نکلنے کا وعدہ کرنا ہو گا، متحد اور اندرونی طور پر مضبوط ہو کر ہم یہ کام کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button