شوبز

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کے طاقتور ساؤنڈ سسٹم سے ’زلزلہ‘ آگیا

واشنگٹن: امریکا کے شہر سیٹل میں پوپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں ایک لاکھ 44 ہزار شائقین نے شرکت کی اس میں جدید طاقتور ساؤنڈ سسٹم بھی کام کر رہا تھا۔ تماش بینوں کے شور اور ساؤنڈ سسٹم کی دھمک سے اسٹیڈیم میں 2.3 شدت کے زلزلے جیسی کیفیت پیدا ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  لیومین فیلڈ اسٹیڈیم میں زلزلے جیسی کیفیت محسوس کی گئی جس کی وجہ زمین کے اندر بننے والا کوئی ارتعاش نہیں بلکہ ایک میوزیکل کنسرٹ تھا جس میں طاقتور ساؤنڈ سسٹم بج رہے تھے۔

یہ کنسرٹ عالمی شہرت یافتہ پوپ گلوکرہ ٹیلر سوئفٹ کا تھا جس میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب مداحوں نے شرکت کی جو کافی پُرجوش تھے اور خوب نعرے بازی کر رہے تھے اور گلوکارہ کے ساتھ بلند آواز میں گا رہے تھے۔

Advertisement

کنسرٹ میں نہایت طاقتور ساؤنڈ سسٹم استعمال ہوا تھا جس کی آواز لاکھوں شائقین کی آوازوں سے کافی بلند تھی۔ ان آوازوں، شور شرابے  اور ساؤنڈ سسٹم کی دھمک کے باعث پورا اسٹیڈیم لرزنے لگا۔

اس وجہ سے اسٹیڈیم میں 2.3 شدت کا زلزلہ محسوس ہونے لگا تھا۔

اس کنسرٹ نے 2011 میں سیٹل میں ہی ہونے والے بیسٹ کوئیک کنسرٹ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اس میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کے دوران ارتعاش بیسٹ کوئیک سے دگنا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button