پاکستان

جرمنی کے سٹیڈے میں یوتھ سینٹر میں فائرنگ سے 5 ہلاک

سٹیڈے شہر میں ایک یوتھ سینٹر میں فائرنگ کے بعد پانچ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ پولیس نے مشتبہ ملزم سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

شمالی جرمنی کے سٹیڈے شہر میں پیر کے دن ایک یوتھ ویلفیئر سینٹر میں فائرنگ کا خوفناک واقعہ پیش آیا۔ مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کی نیند سلا دی اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیر کے روز پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہنگامی سروسز کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ ہنگامی ٹیم نے جلدی سے حادثے کا جائزہ لیا اور مشتبہ ملزم سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے پیچھے اس وقت تک کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی اور تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button