پاکستان

سعودی عرب نے ٹیکس جرمانے کی معافی میں 6 ماہ کی مزید توسیع کا اعلان کیا

سعودی عرب نے ٹیکس جرمانے اور مالی سزاؤں سے استثنیٰ کی اسکیم کو 31 دسمبر 2026 تک مزید چھ ماہ کے لیے بڑھا دیا۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کو رعایت فراہم کرنا اور ٹیکس نظام میں سہولت پیدا کرنا ہے۔

سعودی عرب نے 30 جون 2026 کو اعلان کیا کہ اس کی ٹیکس جرمانے اور مالی سزاؤں سے استثنیٰ کی اسکیم 31 دسمبر 2026 تک مزید چھ ماہ تک بڑھا دی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے فیصلہ کیا کہ تمام ٹیکس نظاموں میں تاخیر سے رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگی میں تاخیر، دیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کی جانے والی درستگیوں پر عائد جرمانوں سے استثنیٰ فراہم کیا جائے گا۔ اس سہولت کا فائدہ اٹھانے کے لیے ٹیکس دہندگان کو ایتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ وزیر خزانہ کے اس فیصلہ سے سعودی عرب کے ٹیکس نظام میں مزید لچک اور ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت پیدا ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button