پاکستان

سندھ میں تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی

سندھ میں تمام رجسٹرڈ گاڑیوں کے لئے تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دیا گیا۔ اس اقدام سے انشورنس پالیسیوں کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 65 ہزار ہوگئی۔

اسلام آباد (30 جون 2026) – سندھ میں تمام رجسٹرڈ گاڑیوں کے لئے تھرڈ پارٹی انشورنس کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور حکومتِ سندھ کی مشترکہ کوششوں سے موٹر انشورنس کا نفاذ ہوا، جس کے نتیجے میں صوبے میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس میں 1374 فیصد اضافہ ہوا۔ تین ماہ کے عرصے میں انشورنس پالیسیوں کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 65 ہزار ہو گئی۔ انشورنس کے بغیر گاڑی کی رجسٹریشن، منتقلی اور ٹوکن ٹیکس ممکن نہیں ہوگا۔ حادثے میں وفات پر 7 لاکھ اور مستقل معذوری پر 5 لاکھ تک کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ نو فالٹ کمپنسیشن کے تحت متاثرین کو بروقت مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ پاکستان میں ہر سال 9 سے 10 ہزار رپورٹ شدہ ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، اور تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کے نفاذ سے حادثات میں کمی اور محفوظ سفر کا امکان بڑھ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button