پاکستان

کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی دو وارداتیں

کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی دو وارداتیں پیش آئیں ہیں، جن کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں۔ متاثرہ شہری نے پولیس کی نااہلی پر تنقید کی ہے۔

کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے، جس کی واضح مثال حالیہ دو واقعات ہیں جو ایف بی ایریا بلاک 15 اور سخی حسن کے قریب پیش آئے۔ ان دونوں چوریوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئی ہیں، جن میں موٹر سائیکل چوروں کے چہرے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جب وہ مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچے تو پولیس نے انہیں کچا پرچہ دے کر ٹرخا دیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی گئیں موٹرسائیکلیں برآمد کی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ اس کے باوجود کہ فوٹیجز میں چوروں کے چہرے واضح ہیں، پولیس انہیں پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button