پاکستان

کراچی: سندھ پولیس کے اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث

کراچی میں سندھ پولیس کے مزید اہلکاروں کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونا سامنے آیا ہے۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔

کراچی میں سندھ پولیس کے مزید اہلکار اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے ایک کارروائی کے دوران پولیس کے ایک افسر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے گلستانِ جوہر سے 60 سالہ شہری مرزا یوسف بیگ کو اغوا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں بہادر آباد تھانے کا اے ایس آئی محسن آصف اور فارن سیکیورٹی سیل کا اہلکار راشد علی شامل ہے۔ اس کارروائی نے سندھ پولیس کے اندر موجود مافیا کے اس نیٹ ورک کے مزید انکشافات کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button