پاکستان

کراچی میں مویشی منڈیوں کے اجازت نامے

کراچی میں عید الاضحیٰ کے لیے مویشی منڈیوں کے اجازت نامے کمشنر کی ہدایت کے تحت جاری ہوں گے۔ اجلاس میں غیر قانونی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا گیا۔

کراچی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔ کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان اجازت ناموں کی مدت پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشاورت سے طے کی جائے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کے ایم سی، ٹاؤنز اور کنٹونمنٹ بورڈز کو مویشی منڈیوں کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ کرنا ہوگا۔ بغیر اجازت قائم مویشی منڈیاں غیر قانونی قرار دی جائیں گی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں سیکیورٹی، صفائی اور پارکنگ کے انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی۔ گزشتہ سال شہر میں مرکزی منڈی سمیت کل 14 مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button