ندیم ضیاء بٹ کا اعلان: اتفاق ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل کے نئے عہدیداران جلد مقرر ہوں گے
چار دہائیوں سے خدمتِ خلق، تعلیم اور کھیلوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی سوسائٹی نئے جذبے کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھنے کے لیے تیار


ندیم ضیاء بٹ صدر اتفاق ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل
جلالپور جٹاں – (امن نیوز انٹرنیشنل ) جلالپور جٹاں کے ممتاز سماجی رہنما، اتفاق ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر ندیم ضیاء بٹ آف بیلجیئم نے کہا ہے کہ اتفاق ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل کے نئے عہدیداران کے انتخاب کے لیے مشاورت جاری ہے اور نئے عہدیداران کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ندیم ضیاء بٹ نے کہا کہ نئے عہدیداران انشاء اللہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار سوسائٹی کے منشور کے مطابق لوگوں کی خدمت کریں گے۔ یاد رہے کہ اتفاق ویلفیئر سوسائٹی بیلجیئم انٹرنیشنل گزشتہ 40 سالوں سے نہ صرف سماجی خدمت بلکہ کھیلوں اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ گزشتہ برس آنے والے بدترین سیلاب سے جلالپور جٹاں اور گردونواح کے ہزاروں متاثرین کی امداد میں اتفاق ویلفیئر سوسائٹی صف اول میں رہی جبکہ رواں برس کھیلوں کے فروغ کے لیے ندیم ضیاء بٹ نے 10 لاکھ روپے کے فنڈز کا اعلان کیا ہے۔



