پاکستان

کویت میں غیر ملکیوں کے پاسپورٹس کی نئی ہدایات

کویت کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ریزیڈنسی افیئرز نے غیر ملکیوں کے پاسپورٹس کی مدت ختم ہونے پر نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ فیصلہ خدمات کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

کویت میں غیر ملکی رہائشیوں کے پاسپورٹس سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ریزیڈنسی افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل فرید کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے غیر ملکیوں کے پاسپورٹس قبول کیے جائیں جن کی مدت ختم ہو چکی ہے لیکن جنہوں نے اپنے سفارت خانوں سے توسیع حاصل کر رکھی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ ملکی اور علاقائی حالات کے پیش نظر خدمات کی روانی کو برقرار رکھنے اور درخواست دہندگان کے لئے سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button