پاکستان

سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتاری

سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر غیر قانونی اجازت نامے فراہم کر رہا تھا۔

مکہ مکرمہ میں حج کی ضوابط کی خلاف ورزی پر سعودی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق، یہ شخص سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں اور زائرین کو جھانسہ دے کر مکہ مکرمہ میں داخلے کے اجازت نامے فراہم کر رہا تھا۔ یہ گرفتار ملزم مالی فراڈ میں ملوث تھا اور پولیس نے اسے فوری طور پر پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے حالیہ ہفتے سخت سزاؤں کا اعلان کیا تھا تاکہ حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button