پاکستان

رجب بٹ کی سفری پابندی ختم

اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر پیش رفت ہوئی ہے. نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجب علی اب انکوائری میں شامل ہیں.

اسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت کی ہائیکورٹ میں مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے حوالے سے دائر درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عدالت میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون نے ڈائریکٹر آپریشنز کو رجب علی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رجب علی اب انکوائری میں شامل ہو چکے ہیں، اس لیے ان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے پر اب کوئی اعتراض نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button