سعودی عرب کی سوڈان کے لیے امداد

سعودی عرب نے سوڈان کی انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے 145 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیر خارجہ نے اس بات کا اعلان برلن کانفرنس کے دوران کیا۔
سعودی عرب نے سوڈان کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے 145 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر عبدالکریم الخریجی نے سوڈان کے حوالے سے برلن کانفرنس میں شرکت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان میں استحکام، فوری جنگ بندی اور ریاستی اداروں کی حفاظت مملکت کی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوڈانی قیادت کو بحران کے حل کے لیے سیاسی عمل شروع کرنا چاہیے تاکہ قومی ادارے مضبوط ہوں اور ملک کی خود مختاری کا تحفظ ہو۔ سعودی نائب وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مملکت 11 مئی 2023 میں جاری ہونے والے جدہ اعلامیے کی بنیاد پر سوڈان میں تنازعے کے خاتمے کے لیے کام کرے گی۔




