پاکستان

راولپنڈی میں 10 دن کے لیے بس اڈے بند

راولپنڈی میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 10 دن کے لیے تمام پبلک بس اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بندش 26 اپریل تک رہے گی۔

اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ اسی کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ بس اڈے 10 روز کے لیے بند کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق یہ بندش آج رات سے شروع ہو گی اور 26 اپریل تک جاری رہے گی۔ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس فیصلے میں ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ بندش کے باعث پیر ودھائی، پیرودھائی موڑ اور پشاور روڈ پر قائم بس اڈے بند کیے جائیں گے، علاوہ ازیں راولپنڈی کی تحصیلوں میں موجود چھوٹے بس اڈے بھی بند کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button