کھیل وکھلاڑی

قومی پرچم کے بغیر ارشد ندیم کی تصاویر، وجہ سامنے آگئی

پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے میڈل تقریب میں قومی پرچم کے بغیر تصاویر کی وجہ بتادی۔

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے ارشد ندیم پر اسوقت تنقید کی زد میں آئے جب بھارت کے نیرج چوپڑا اور جمہوریہ چیک کے ویڈلچ نے میڈل تقریب میں اپنے اپنے ممالک کے پرچم اٹھا رکھے ہیں جبکہ انکے پاس پرچم نہیں تھا۔

کسی نے اس کو سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے اتھلیٹکس فیڈریشن حکام کی نااہلی قرار دیا تو کسی دل جلے نے اس کاملبہ کوچ سلمان اقبال پر ڈالا۔

 

مزید پڑھیں: آپ پاکستان کا فخرہیں، شاہین اورحارث کی تاریخی فتح پرارشد ندیم کومبارکباد

ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ نے حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ منتظمین کی جانب سے جلدبازی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا، تھرو کرنے کے بعد وہ اپنا سامان پیک کرنے میں مصروف تھے کہ انہیں بولا گیا کہ سب کچھ چھوڑ کر میڈل تقریب میں آئیں جس کی وجہ سے پرچم لیجانے کی طرف دھیان ہی نہیں گیا۔

مزید پڑھیں: اگر بین الاقوامی سہولیات مہیا کی جائیں تو گولڈ میڈل جیت سکتا ہوں، ارشد ندیم

انہوں نے کہا کہ قومی پرچم موجود تھا بس جلدی میں نہیں لے سکا، بعد میں اس پرچم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ارشد ندیم نے مارکیٹنگ ایجنٹ نے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں ہوا، جب میڈل آتا ہے تو ہر بندہ اپنی دکانداری چمکانے لگتا ہے۔ اسپانسرشپ اور انعامی رقم دینے کیلئے جو بھی بلاتا ہے، میں رابطے پر چلا جاتا ہوں۔ باقاعدہ طورپر میں نے کسی کے ساتھ ایگریمنٹ نہیں کررکھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button