کھیل وکھلاڑی

’’بھارت کے پاس شاہین، حارث رؤف اور نسیم جیسے بولرز نہیں ہیں‘‘

لاہور: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیٹ میں ہمارے پاس شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور نسیم شاہ جیسے بولرز نہیں ہیں، دستیاب ٹیلنٹ کے ساتھ ہی پریکٹس کرتے ہیں۔

کینڈی میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ تینوں پاکستانی پیسرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں،وہ گذشتہ چند برس سے ساتھ کھیل بھی رہے ہیں، پاکستان کے پاس ہمیشہ سے ہی کوالٹی بولرز رہے ہیں،ہمیں ان کی اس قوت کا علم ہے، اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے ان کا سامنا کرنا ہوگا، ہم سب کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو اچھی پوزیشن پر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ سارو گنگولی نے بھی ’’پاکستانی بالنگ اٹیک‘‘ پر خاموشی توڑ دی

 

روہت شرما نے کہا کہ میں نے گذشتہ 2 سال میں بے خوف کرکٹ کھیلتے ہوئے خطرات مول لیے، ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کو اچھے آغاز فراہم کرنے کیلیے پْرعزم ہوں، اپنے مزاج میں توازن لاتے ہوئے پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

روہت شرما نے کہا کہ کوئی ٹیم ایسے ہی عالمی نمبر ون نہیں بن جاتی، بہت زیادہ کوشش اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے،گرین شرٹس ایک یونٹ بن کر اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں،وہ ہمارے لیے چیلنج ثابت ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button