حوالدار لالک جان شہید کا 27 ویں یومِ شہادت

کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید کو 27 ویں یومِ شہادت پر مسلح افواج نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران نے ان کی بے مثال شجاعت اور ملک کے لیے بے لوث خدمات کو سراہا۔
کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو 27 ویں یومِ شہادت پر مسلح افواج نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران نے ان کی بے مثال شجاعت، استقامت اور ملک و ملت کے لیے بے لوث خدمات کو سراہا۔ ان کی بہادری نے ہمارے فوجیوں کے لیے ایک مثال قائم کی اور قوم کو ان کی قربانی پر فخر ہے۔ حوالدار لالک جان نے 7 جولائی 1999 کو کارگل جنگ میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہیں ان کی غیر معمولی شجاعت اور دلیری پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔




