برطانیہ میں 10 دن تک 30°C سے زائد گرمی کا امکان

برطانیہ میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد گرمی کا امکان ہے جو 10 دن تک برقرار رہ سکتا ہے۔ ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے امبر ہیٹ ہیلتھ الرٹس جاری کر دی ہیں۔
بِی بی سی کی تازہ رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں اس سال کا تیسرے ہیٹ ویو کا آغاز ہوا ہے اور پیش گوئی ہے کہ درجہ حرارت مسلسل دس دن تک 30 ڈگری سینٹی گریڈ (86 فارن ہائیٹ) سے زیادہ رہ سکتا ہے۔
ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے مڈلینڈز، مشرقی اور جنوبی انگلینڈ کے لیے 8 جولائی صبح 9 بجے سے 12 جولائی رات 9 بجے تک امبر ہیٹ ہیلتھ الرٹس جاری کیے ہیں۔
پیش گوئی کے مطابق، کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ (93 فارن ہائیٹ) تک پہنچ سکتا ہے، جس سے عوام کو گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ زیادہ وقت باہر نہ گزاریں، پانی زیادہ پئیں، اور ٹھنڈے ماحول میں رہیں۔




