تارکین وطن

صدر یورپین کمیشن مس ارسلہ وندر لیان اور نائب صدر و یورپین یونین کے اعلی سطحی بیرونی تعلقات

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)صدر یورپین کمیشن مس ارسلہ وندر لیان اور نائب صدر و یورپین یونین کے اعلی سطحی بیرونی تعلقات اور سکیورٹی پالیسی کے انچارج جوزف بورل نے یورپین پارلیمنٹ کے ممبرز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر اپنے خط میں کیے گئے خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے جلد ہی بھارتی حکومت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے مزاکرات پر بھی زور دیا۔

دریں اثناچیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہرری پرویز اقبال لوسر نے حال ہی میں کئ اراکین یورپین پارلیمنٹ خاص طور پر اٹلی، یونان، فرانس، سپین اور سویڈن سے تعلق رکھنے والے ممبرز یورپین پارلیمنٹ جن میں کاسٹالڈو فائیو ماسیمو، پیگنیڈولی سبرینہ، ڈیماتو روزا، ساٹوری مونیر، جورڈی سولے، پونساتی ابیولس کلارا، کولوگلو سٹیولس اور انسر ایون شامل ہیں کی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے توجہ دلائی اور ممبرز یورپین پارلیمنٹ کو اس بات پر قائل کیا کہ وہ صدر و نائب صدر یورپین کمیشن کو خط کے ذریعے زور دیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے اراکین یورپین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور بھارتی حکومت پر زور دیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیں۔

اراکین یورپین پارلیمنٹ نے اپنے خط میں صدر و نائب صدر یورپین کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لائیں اور مسئلہ کشمیر کو مزاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ آنہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

اراکین یورپین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لیےچوہردی پرویز اقبال لوسر کے مثبت کردار اور کاوشوں کو سراہا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button